شیوسینا نے بی جے پی پر اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کا لگایا الزام

0

مہاراشٹر میں سیاسی ڈراما جاری ہے۔ پہلے بی جے پی اور شیوسینا کے مابین اتحاد تھا اور اب دونوں پارٹیاں مدمقابل آگئی ہیں۔
اتحاد توٹنے کے بعد شیوسینا کے ذریعہ بی جے پی پر مستقل حملے کیے جارہے ہیں۔ شیوسینا نے بی جے پی اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کا سنگین الزام لگایا ہے۔
شیوسینا نے اپنے نمائندہ اخبار ’سامنا‘ میں لکھا ہے کہ مہاراشٹر میں شیو سینا کی حکومت بنتی ہوئی دیکھ کر کئی لوگوں کے پیٹ میں درد شروع ہوچکا ہے۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر حکومت بن بھی جاتی ہے تو کتنی دنوں تک چلے گی، دیکھتے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ حکومت 6 مہینے سے زیادہ نہیں چلے گی۔
شیوسینا نے مزید کہا ہے کہ صدر راج کی آڑ میں ہارس ٹریڈںگ کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS