ہندوستان میں عید الفطر کل، نائب صدر جمہوریہ نے مبارکباد پیش کی

0
Eid moon sighted Vice President congratulates Eid ul Fitr
Eid moon sighted Vice President congratulates Eid ul Fitr

نئی دہلی : پنچ شنبہ کو ماہ شوال کا چاند نظر آ گیا، جس کے بعد کل یعنی جمعرات کے روز ملک بھر میں فرندان توحید عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔ ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے 10مارچ بروز بدھ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا اور اس کے بعد اعلان کیا کہ آج چاند نظر آیا ہے اور اب جمعرات کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی، یعنی اس مرتبہ 30 روزہ مکمل ہوا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کو بدھ کو عید الفطر کی نماز ادا کی گئی ۔ اس کے علاوہ پاکستان میں بھی بدھ کو ہی عید الفطر کی دوگانہ نماز ادا کی گئی ۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد نبویؐ میں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔ متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے، برطانیہ ،فرانس ،امریکا اور کینیڈا میں بھی آج عید منائی گئی۔

عیدالفطر کے موقع پر ملک کے نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر تمام شہریوں کو میری طرف سے دلی مبارکباد۔

مسٹر دھنکڑ نے کہا کہ ’’ عید الفطر رمضان کے مقدس مہینے کی بے انتہا اہمیت رکھتی ہے، جو شکر گزاری اور اتحاد کے جذبے کی علامت ہے۔ یہ ہمیں ہمدردی، سخاوت اور اتحاد کی اقدار کی یاد دلاتا ہے جو تہوار کے مرکز میں ہیں اور ہماری متنوع قوم کی اخلاقیات کے ساتھ گونجتی ہیں۔ دعا ہے کہ یہ عید سب کی زندگیوں میں خوشیاں، خوشحالی اور ڈھیروں برکتیں لائے۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS