’یہ انتخاب سماج کو تقسیم کرنے اور متحد کرنے کے نظریہ کے درمیان لڑائی‘

0
image:dailypioneer.com

نئی دہلی (یو این آئی): کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے 2024 کے عام انتخابات کو ملک کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخاب سماج کو تقسیم اور متحد کرنے والے دو نظریات کے درمیان لڑائی ہے، اس لیے عوام کو ملک کو جوڑنے اورتوڑنے والی طاقتوں کو پہچان کر اس بار ووٹ دینا ہے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ یہ الیکشن دو نظریات کی لڑائی ہے۔ ایک طرف کانگریس ہے جس نے ہمیشہ ہندوستان کو متحد کیا اور دوسری طرف وہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ کس نے ملک کو تقسیم کرنے والی طاقتوں سے ہاتھ ملا کر انہیں مضبوط کیا اور کس نے ملک کی یکجہتی اور آزادی کے لیے جنگ لڑی؟ کون ’ہندوستان چھوڑو تحریک‘کے دوران انگریزوں کے ساتھ کھڑا تھا۔ ہندوستان کی جیلیں جب کانگریس لیڈروں سے بھری ہوئی تھیں تو ملک کو تقسیم کرنے والی طاقتوں کے ساتھ ریاستوں میں حکومت کون چلا رہا تھا؟

مزید پڑھیں: ٹھاکروں کے گاؤں میں ووٹ مانگنے پہنچے بی جے پی امیدوار کی فضیحت، واپس لوٹنا پڑا

بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے سرکردہ لیڈروں پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی پلیٹ فارم سے ’جھوٹ کی بوچھار‘ کرنے سے تاریخ نہیں بدلتی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS