مودی آیوش سرمایہ کاری کانفرنس کا 20 اپریل کو افتتاح کریں گے

0
The Economics times

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 20 اپریل کو گجرات کے گاندھی نگر میں ‘عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراعی چوٹی کانفرنس’ کا افتتاح کریں گے۔ وزارت آیوش نے یہاں کہا کہ تین روزہ اس چوٹی کانفرنس میں روایتی ادویات اورنظام کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے صنعت کاروں، ماہرین تعلیم اور ماہرین کی شرکت ہوگی۔ کانفرنس میں پانچ مکمل اجلاس، آٹھ مباحثے، چھ ورکشاپس اور دو سمپوزیم منعقد ہوں گے۔ اس کے علاوہ 90 نامور مقررین کانفرنس سے خطاب کریں گے اور 100 نمائش کارموجود ہوں گے۔ سفارتخانوں، صنعتوں اور اعلیٰ کارپوریٹس کے نمائندے اور سفارت کار بھی موجود ہوں گے۔ کانفرنس کا مقصد ہندوستان کو دنیا میں ایک عالمی آیوش مرکز بنانے کے لیے سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS