مسلم ممالک مظالم روکنے کیلئے اقدام کریں:افغانستان

0

تشدد پرپوروپی یونین کااظہارتشویش
بروسیلز (ایجنسیاں):یوروپی یونین نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں تشدد اور مسجد اقصٰی میں ہونے والی جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔یوروپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یوروپی یونین مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد میں تازہ ترین اضافے اور جمعہ کی صبح مسجد اقصٰی میں ہونے والی جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تشدد کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔ شہریوں کی مزید ہلاکتوں کو ایک ترجیح کے طور پر روکنا اور اس کے ساتھ ہی مقدس مقامات کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔اعلامیے میں یوروپی یونین نے اسرائیلی اور فلسطینی رہنماو¿ں کو یاد دلایا کہ تمام رہنمائوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتہا پسندوں کے خلاف کاروائی کریں۔ ای یو تمام فریقوں سے کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں میں شامل ہونے کی اپیل کا اعادہ کرتا ہے۔
ادھرافغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے۔افغان وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بالخصوص اسلامی ممالک فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی بحالی اور اسرائیلی مظالم کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS