ہمیر پور:ٹکر کےبعد ٹرک ندی میں پلٹا، دو کی موت

0

ہمیر پور:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع ہمیر پور شہر میں بیتوا ندی کے پل پر ہفتہ کو دو ٹرکوں کی ٹکر میں ایک ٹرک ندی میں پلٹ گیا جس میں ڈرائیور اور کنڈکٹر کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا ٹرک ندی کے پل کی ریلنگ سے آدھا لٹک گیا ہے۔ واقعہ کے بعد کانپور ہمیر پور شاہراہ پر جام لگ گیا۔ پولیس سرکل افسر دویش نے بتایا کہ تمل ناڈو سے ایک ٹرک ماچس لاد کر مدھیہ پردیش جارہا تھا۔ کہ بیتوا ندی کے پل پرپہنچتے ہی مخالف سمت سے مورنگ لاد کر کانپور جارہے ٹرک سے آمنے سامنے کی ٹکر ہوگئی۔ اس ٹکر میں ماچس سے بھرا ٹکر ریلنگ توڑتا ہوا سیدھے ندی میں پلٹ گیا۔ اس حادثے میں ڈرائیور اور کنڈکٹر کی موت ہوئی دونوں کی شناخت کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ حادثے کے بعد دونوں طرف جام لگ گیا۔ پولیس تین کرین کی مدد سے ریلنگ سے لٹکے ٹرک کونکالنے کی کوشش کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS