پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 84ویں دن بھی مستحکم

0
Image: India Tv News

نئی دہلی: (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کی طرف بڑھنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 84ویں دن گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔ دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد راجدھانی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ سنگاپور میں صبح لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.89 فیصد کمی کے ساتھ 89.16 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.93 فیصد کمی کے ساتھ 86.54 ڈالر فی بیرل پر ہے۔
زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کر دیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:
میٹرو……….پٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی ………….95.41…….. 86.67
کولکتہ ……104.67…….89.79
ممبئی ………….. 109.98…….94.14
چنئی …………… 101.40 ………. 91.43

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS