ملک شام میں آئی ایس کے 500سے زائد دہشت گردوں نے خودسپردگی کی

0
https://en.abna24.com/

دمشق (یو این آئی؍ اسپوتنک) : شامی شہر الحسکہ میں السینا جیل توڑنے کے بعد اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس) سے وابستہ 550افراد نے سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے سامنے خودسپردگی کردی۔ ایس ڈی ایف نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ ایس ڈی ایف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ السینا جیل میں خودسپردگی کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد بڑھ کر 550ہوگئی ہے ۔ دیگر 250دہشت گرد باغیوں کو بدھ کی صبح خودسپردگی کرنے کے لئے مجبو ر کیا گیا جب ہمارے دستوں نے ایک عمارت پر مکمل اور سٹیک چھاپہ مارا جہاں دہشت گرد باغیوں کو روکا گیا تھا۔اس سے پہلے ایس ڈی ایف نے بتایا تھا کہ 300آئی ایس کے جنگجووں کو اس کے دہشت گردوں کے ذریعہ عمارتوں میں کئی حملوں کے بعد پکڑ لیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ایس ڈی ایف نے آئی ایس باغیوں کے ذریعہ پکڑے جیل ملازمین کو آزاد کرانے کے مقصد سے سیکورٹی اور فوجی مہم چلائی۔ ایس ڈی ایف کے مطابق منگل کو 23ملازمین کو بچا لیا گیا۔ اس سے قبل 20جنوری کو آئی ایس کے دہشت گردوں نے الحسکہ میں السینا جیل پر حملہ کیا جس کا استعمال ایس ڈی ایف کے ذریعہ پکڑے گئے دہشت گردوں کو بندی بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔ حملے میں ایس ڈی ایف اور آئی ایس کے دہشت گردوں کے مابین تصادم ہوا۔ اس دوران کئی دہشت گرد فرار ہونے کامیا ب رہے جبکہ دیگر کو جیل مقامات پر یرغمال بنایا گیا تھا۔ امریکہ کی قیات والے بین الاقوامی اتحاد کے فوجی آلات کی مدد سے دس ہزار سے زیادہ فوجیوں کو دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے لایا گیا ہے ۔ الحسکہ میں جاری جدوجہد نے پہلے ہی 3 ہزار سے زیادہ لوگوں کو اپنے گھرچھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کردیا ہے ۔ منگل کو اقوام متحدہ انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے شہر میں رہنے والے شہریوں کی تحفظ پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ایس ڈی ایف کے مطابق ابتدائی اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ تصادم کے دوران 27ایس ڈی ایف جوان اور 175دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS