غریبی اور فاقہ کشی سے خاتون کی موت

0

 حیدرآباد: حکومتوں کے وعدہ اور دعوی کتنے سچھے ہیں یہ بات روز برروز سامنے آرہی ہے۔سب سے زیادہ پریشان حال غریب اور میڈل کلاس پریشان ہے۔دوسرے طرح کے لوگ بھی پریشان ہیں لیکن کم۔ سڑک کے کنارے لگائے جانے والے ڈھابہ کے بند ہونے کے سبب فاقہ کشی سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے منوہر آباد منڈل کے کاللاکل علاقہ میں پیش آئی۔پولیس نے بتایا کہ کرناٹک ریاست کے گلبرگی کی رہنے والی 45سالہ سری دیوی کچھ عرصہ سے اس علاقہ میں ایک ڈھابہ میں جھاڑو اور صاف صفائی کے کام انجام دیتی تھی اور وہیں پر مقیم تھی۔لاک ڈاون کی وجہ سے یہ ڈھابہ بند ہوگیا جس کے بعد اس کو اپنی پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔اس کو ایک دن کھانا نصیب ہوتا تو دو دن اس کو بھوکا ہی رہنا پڑتا۔بالاخر فاقہ کشی کے نتیجہ میں تڑپ تڑپ کر اس کی موت ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS