بی جے پی کو 200 سیٹیں بھی نہیں مل رہی ہیں: پریانک کھرگے

0
بی جے پی کو 200 سیٹیں بھی نہیں مل رہی ہیں: پریانک کھرگے
بی جے پی کو 200 سیٹیں بھی نہیں مل رہی ہیں: پریانک کھرگے

بنگلورو(ایجنسیاں): لوک سبھا انتخابات کی سرگرمیوں کے درمیان برسراقتدار طبقہ اور حزب مخالف طبقہ ایک دوسرے پر زوردار انداز میں حملہ آور نظر آ رہے ہیں۔ ایک طرف این ڈی اے ’400 پار‘ کا نعرہ لگا رہا ہے تو دوسری طرف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کے لیڈران دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی حکومت سازی کے لیے لازمی سیٹوں یعنی 272 سے بھی کم حاصل کرے گی۔

اس دوران کرناٹک کے وزیر پریانک کھرگے کے ایک دعویٰ نے سبھی کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس نے جو داخلی سروے کرایا ہے، اس کے مطابق بی جے پی کو 200 سیٹیں بھی حاصل نہیں ہو رہی ہیں۔یہ دعویٰ پریانک کھرگے نے ہفتہ کے روز کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’آر ایس ایس کا داخلی سروے کہتا ہے کہ بی جے پی کو 200 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی۔ یہ آر ایس ایس کہہ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا الیکشن کیلئے کانگریس کا منشور جاری

ریاست (کرناٹک) میں وہ 8 سیٹیں بھی حاصل نہیں کرے گی۔‘ ساتھ ہی وہ کرناٹک کے تعلق سے یہ بھی کہتے ہیں کہ ’14 سے 15 سیٹوں پر تو بی جے پی میں اندرونی لڑائی ہے۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS