بنگلورو کیفے دھماکہ کے معاملے میں این آئی اے نے بی جے پی کارکن کو حراست میں لیا

0
بنگلورو کیفے دھماکہ کے معاملے میں این آئی اے نے بی جے پی کارکن کو حراست میں لیا
بنگلورو کیفے دھماکہ کے معاملے میں این آئی اے نے بی جے پی کارکن کو حراست میں لیا

نئی دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بنگلورو کے مشہور رامیشورم کیفے دھماکہ کیس میں کارروائی کی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں بی جے پی کے ایک کارکن کو حراست میں لیا ہے۔ این آئی اے نے بی جے پی کارکن سائی پرساد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لیے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے این آئی اے نے شیوموگا پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران ایک موبائل شاپ اور دو مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کا نام موبائل شاپ پر کام کرنے والے دو لوگوں نے بھی لیا تھا۔

اس دوران کانگریس نے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ کانگریس لیڈر دنیش گنڈو راؤ نے پوسٹ کیا۔ اب جب کہ ایک بی جے پی کارکن اس دھماکے سے جڑا ہوا ہے، تو ریاست میں بی جے پی کے حامی کیا کہیں گے؟ انہوں نے کہا کہ این آئی اے کے ذریعہ بی جے پی کارکن کو حراست میں لینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ رامیشورم کیفے دھماکے میں بی جے پی ملوث ہے؟ انہوں نے کہا کہ جس بی جے پی نے آر ایس ایس کے نظریہ کو پورے ملک میں نافذ کیا ہے اس کا کیا ردعمل ہے؟

این آئی اے نے حال ہی میں رامیشورم کیفے دھماکہ کیس میں ایک اہم سازشی کو گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے کی ٹیموں نے کل 18 مقامات پر کارروائی کی جس میں کرناٹک میں 12 مقامات، تمل ناڈو میں 5 مقامات اور اتر پردیش میں ایک جگہ شامل ہے۔ اس دوران ساتھی سازشی ملزم شریف کو حراست میں لے لیا گیا۔

مزید پڑھیں:بہار میں انڈیا اتحاد کے ساتھ شامل ہوئے مکیش سہنی، تین سیٹوں پر اتاریں گے امیدوار

معلوم ہوکہ یکم مارچ کو بنگلورو کے رامیشورم کیفے میں دھماکہ ہوا تھا۔ اس دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ آئی ای ڈی بم دھماکہ کیفے میں ٹائمر کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کے بعد مہاشیو راتری کے موقع پر کافی دھوم دھام سے کیفے کو دوبارہ کھول دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق کیفے کے داخلی راستے پر صارفین کو چیک کرنے کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر لگائے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS