کسانوں نے وزیر اعظم سے کیا کی بات، جانیں احوال

0
thenewsminute

کاس گنج:(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کسان سمان ندھی جاری کرنے سے پہلے یہاں کے کسانوں سے بات چیت کر کے حکومت کی اسکیمات سے ہوئے نفع نقصان کے بارے میں جانکاری لی۔مسٹر مودی نے پرگتی شیل کسان شیاما چرن اپادھیائے سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت میں پوچھا کہ پہلے کے مقابلے اب ان کی آمدنی میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔ اس پر شیام چرن نے کہا کہ پہلے کے مقابلے زرعی پیداوار کے ذریعہ ان کی کمائی میں اضافہ ہوا ہے اور ایگرکلچر انفراسٹرکچر فنڈ کے تحت چلنگ پلانٹ بنانے سے کافی مدد ملی ہے۔پرگتی شیل کسان شیام چرن اپادھیائے کاس گنج میں آرگنک اور ادویہ فصلوں کی کھیتی کرتے ہیں۔ اشوک نگر واقع رام مکل مان سنگھ کے قلعہ احاطہ سے ویڈیو کانفرنسنگ میں وزیر اعظم نے ان سے پوچھا’ آپ کے ایف پی او میں کیا کیا سہولیات ہیں اس پر کسان نے کہا اب ہماری جو فصلیں ہیں وہ دوا بنانے والی اور سبزیا ہیں ان کو اب ہم چلر میں رکھ سکتے ہیں اور قیمت زیادہ بڑھنے پر مارکیٹ میں فروخت کرسکتےہیں جس سے ہمیں اچھی قیمتیں ملیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایگریکلچر انفرا اسٹرکچر کے تحت چلر پلانٹ تعمیر سے کسانوں کو کافی فائدہ ہو اہے ۔چلر پلانٹ نہ ہونے کی وجہ سے فصلوں کو پہلے فورا فروخت کرنا پڑتا تھا لیکن اب ان کو چلر پلانٹ میں رکھ سکتے ہیں۔ اور جب ریٹ بڑھتے ہیں تب ان کو نکال کر اچھی قیمتوں پر فروخت کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS