چین میں شدید بارش، 80 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل

0
Iamge: The west Austrian

بیجنگ: (یو این آئی/اسپوٹنک) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں شدید بارش سے متاثرہ علاقوں سے 80 ہزار سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے۔متاثرہ علاقے کے محکمہ آبی وسائل نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ صوبائی ایمرجنسی مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ شدید بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں بازونگ، نانچونگ اور لوزہو شامل ہیں جہاں تقریبا 250 ملین یوآن کے نقصانات کا اندازہ ہے۔چین میں شدید بارشوں سے 4,40,000 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ چین کے صوبے سیچوان میں 6 سے 8 اگست تک 575 ملی میٹر بارش ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS