مودی نے رالف گونسالویز پر حملے کی مذمت کی

0
image:newindianexpress.com

نئی دہلی:اگست (یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے سینٹ ونسینٹ اور دی گرینیڈائنس کے وزیراعظم رالف گونسالویز پر حملے کی سخت مذمت کی اوران کی جلد صحت یابی کی دعا کی وزیراعظم نے ٹویٹر پر کہامیں سینٹ ونسینٹ اور دی گرینیڈائنس کے وزیراعظم رالف گونسالویز پر کئے گئے وحشیانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ میں ان کی جلد صحت یابی اوراچھی صحت کی دعا کرتا ہوں۔ ہمیں آج اقوام متحدہ سلامتی کونسل یو این ایس سی میں بحری سیکورٹی پر کھلی بحث میں آپ کی موجودگی کی کمی محسوس ہوگی۔کنگس ٹاؤن میں ایک مظاہرے کے دوران ان کے سر میں چوٹ آئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS