وہیکل اسپکریپنگ پالیسی ملک کی ترقی کی راہ میں میل کا پتھر: وزیراعظم

0
image:newindianexpress.com

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہاکہ اسکریپنگ پالیسی کا آغاز ملک کے ترقی کے سفر میں اہم میل کا پتھر ہے۔مسٹر مودی نے جمعہ کو گجرات میں سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران اس پالیسی کی شروعات کئے جانے سے قبل کہا کہ وہیکل اسپکریپنگ سے متعلق ڈھانچہ جاتی سہولیات کا قیام، امکانات کے نئے دروازے کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے نوجوانوں اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں سے اس پروگرام سے وابستہ ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔مسٹر مودی نے سلسلہ وار ٹوئٹس پیغامات میں کہا کہ اسکریپنگ پالیسی سے اَن فٹ اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو ماحولیات کے موافق طور پر مرحلہ وار طریقے سے باہر کرنے میں مدد ملے گی۔ حکومت کا مقصد امکانات والی سرکلر معیشت کا قیام ہے جس سے سبھی اسٹیک ہولڈروں کو اہمیت حاصل ہو اور اس کے ساتھ ہی ماحولیات کے تئیں ذمہ داری بھی پیدا ہو۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت اور گجرات حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس کو مسٹر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کریں گے۔ رضاکارانہ گاڑیو۔ں فلیٹ ماڈرنائزیشن پروگرام یا وہیکل اسکریپنگ پالیسی کے تحت وہیکل اسکریپنگ انفراسٹرکچر کے قیام پر سرمایہ کاری کی دعوت دینے کے لیے اس کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک مربوط اسکریپنگ ہب کی ترقی کے لیے النگ میں شپ بریکنگ انڈسٹری کے ذریعہ پیش کردہ ہم آہنگی کی طرف بھی توجہ مبذول کرے گا۔اس موقع پر سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی موجود رہیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS