کیا آپ کو معلوم ہے کس کے پاس کتنے ایٹم بم ہیں؟

0
Business Insider

امریکہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے ایٹم بن بنایا۔ وہ ایسا واحد ملک بھی ہے جس نے اس کا استعمال کیا ہے۔ اس نے پہلی بار ایٹم بم کا ٹسٹ 16 جولائی، 1945کو کیا تھا۔ امریکہ کے پاس 5,550 ایٹم بم ہیں اور اس نے مختلف جگہوں پر 1,700ایٹم بم نصب کر رکھا ہے۔
روس: امریکہ کے بعد ایٹم بم بنانے والا پہلا ملک سوویت یونین تھا۔ اس مناسبت سے روس نے پہلی بار ایٹم بم کا ٹسٹ 29 اگست، 1949 کو کیا تھا۔ روس کے پاس 6,257 ایٹم بم ہیں یعنی امریکہ سے زیادہ اس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں۔ روس نے مختلف جگہوں پر 1,600 ایٹم بم نصب کر رکھا ہے۔
برطانیہ: امریکہ کے بعد ایٹم بم بنانے والا دوسرا ملک برطانیہ تھا۔ پہلی بار اس نے ایٹم بم کا ٹسٹ 3 اکتوبر، 1952 کو کیا تھا۔ برطانیہ کے پاس 225 ایٹم بم ہیں، اس نے 120 ایٹم بم نصب کر رکھے ہیں۔
فرانس:امریکہ کے بعد ایٹم بم بنانے والا تیسرا ملک فرانس تھا۔ اس نے پہلی بار ایٹم بم کا ٹسٹ 13 فروری، 1960 کو کیا تھا۔ اس کے پاس 290 ایٹم بم ہیں ۔ اس نے 280 ایٹم بم نصب کر رکھے ہیں۔
اسرائیل:یہ کہنا مشکل ہے کہ امریکہ کے بعد ایٹم بم بنانے والا چوتھا ملک اسرائیل تھا، کیونکہ اس نے پہلی بار ایٹم بم کا ٹسٹ کب کیا، اس پر دعوے سے کچھ کہنا مشکل ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس نے پہلی بار ایٹم بم کا ٹسٹ 1960 سے 1979 کے درمیان کیا۔ اس کے پاس 90 ایٹم بم ہیں۔
چین: امریکہ کے بعد ایٹم بم بنانے والا پانچواں ملک چین تھا۔ اس نے پہلی بار ایٹم بم کا ٹسٹ 16اکتوبر، 1964 کو کیا تھا۔ اس کے پاس 350 ایٹم بم ہیں ۔ یہ پتہ نہیں، اس نے کتنے ایٹم بم نصب کر رکھے ہیں۔
ہندوستان:امریکہ کے بعد ایٹم بم بنانے والا چھٹا ملک ہندوستان تھا۔ اس نے پہلی بار ایٹم بم کا ٹسٹ 18مئی، 1974 کو کیا تھا۔ اس کے پاس 160 ایٹم بم ہیں۔ یہ پتہ نہیں ہے کہ اس نے کتنے ایٹم بم نصب کر رکھے ہیں۔
پاکستان:امریکہ کے بعد ایٹم بم بنانے والا ساتواں ملک پاکستان تھا۔ اس نے پہلی بار ایٹم بم کا ٹسٹ 28 مئی، 1998 کو کیا تھا۔ اس کے پاس 165 ایٹم بم ہیں ۔ پتہ نہیں، اس نے کتنے ایٹم بم نصب کر رکھے ہیں۔
شمالی کوریا:امریکہ کے بعد ایٹم بم بنانے والا آٹھواں ملک شمالی کوریا تھا۔ اس نے پہلی بار ایٹم بم کا ٹسٹ 9 اکتوبر،2006 کو کیا تھا۔ اس کے پاس 45 ایٹم بم ہیں ۔ یہ پتہ نہیں ہے کہ اس نے کتنے ایٹم بم نصب کر رکھے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS