ٹائیگر شراف اورکرتی سینن کی’گنپت پارٹ ون23 دسمبر کو ریلیز

0

ممبئی: (یواین آئی) بالی وڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شراف کی فلم ’گنپت پارٹ-1‘23 دسمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔ ٹائیگر شراف ان دونوں اپنی آنے والی ایکشن فلم ’گنپت‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ وکاس بہل کی ہدایت میں بن رہی اس فلم کے پہلے پارٹ کو کرسمس کے موقع پر 23 دسمبر 2022 کو ریلیز کیا جائے گا۔ ٹائیگر شراف نے فلم کا ایک اور ویڈیو ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ریلیز کرنے کی تاریخ کی اطلاع دی ہے۔ٹائیگر شراف نے لکھا، ’’اس کی ہٹے گی تو سب کی پھٹے گی، آریلا ہے،’گنپت، تیار رہنا۔ گنپت سنیماگھروں میں 23 دسمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔ واضح رہے کہ اس فلم میں ٹائیگر کے ساتھ کرتی سینن لیڈ رول میں ہیں۔ پوجا انٹرٹینمنٹ کے بینر میں بننے والی اس فلم کے پروڈیوسر جیکی بھگنانی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS