شملہ میں سال کی پہلی برفباری، سیاحوں میں خوشی کی لہر

0

شملہ: ہماچل پردیش کے بلند مقامات اور شملہ میں آج صبح سےہی برفباری اور نچلے علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔
شملہ میں سال کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔ شملہ میں جمعرات کی صبح برفباری کے ساتھ ہوئی جو اب بھی جاری ہے۔ اس سے قبل رج پراولے گرے۔ سیاحت کے لئے آئے لوگ برفباری سے کافی خوش ہوئے۔ برفباری کے سبب شملہ کا بالائی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس سے عام زندگی اور ٹریفک پراثر پڑا ہے۔ نوکری پیشہ افراد کو پیدل گھروں کو پہنچنا پڑ رہا ہے۔
ہند۔ تبت نیشنل ہائی وے سمیت شملہ سے نارکنڈا،کوفری،چانشل،چوپال سیت دیگر بلند علاقوں میں سبھی سڑکیں ٹریفک کےلئے بند ہوگئےہیں۔ 
قبائلی ضلع لاہول اسپتی،کنور،چنبا ضلع کے پانگی اور بھرمور،ڈلہوزی کے علاوہ کلو اورمنڈی کے جنجیلی سمیت متعدد  مقامات پر کل سے برفباری ہورہی ہے۔ منالی کے گھونگھی میں 10 سینٹری میٹر، ملانا میں چھ سینٹی میٹر،بجلی مہا دیو اور ماہیتی ناگ میں چار سینٹی میٹر تازہ برفباری ہوئی ہے۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here