کسانوں کی حمایت جاری رہے گی: گریٹا تھن برگ

0

نئی دہلی :سرحد پر جاری کسان تحریک پر ٹوئٹ کرکے پھنسی سوئیڈن کی ماحولیات کارکن گریٹا تھن برگ پر دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ دہلی پولیس کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کے بعد گریٹا تھن برگ نے ایک بار پھر کسانوں کی حمایت میں ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ میں کسانوں کے پرامن احتجاجی مظاہرہ کے ساتھ ہوں۔ کوئی بھی نفرت، دھمکی اسے بدل نہیں سکتی۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو دہلی پولیس نے گریٹا تھن برگ پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ دہلی پولیس کی سائبر سیل نے سیکشن 153 اے اور 120 بی کے تحت یہ کیس درج کیا ہے۔ دراصل، گریٹا تھن برگ نے کسانوں کے مظاہرہ کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا۔ اس ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ہم ہندوستان میں کسانوں کی تحریک کے تئیں متحد ہیں۔گریٹا نے یہ ٹوئٹ دہلی پولیس کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کے بعد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دوسرے ٹویٹ میں ایک ڈاکیومنٹ شیئر کیا، جس میں حکومت ہند پر بین الاقوامی دباؤ بنانے کا ورک پلان شیئر کیا گیا تھا اور 5 مرحلوں میں دباؤ بنانے کی بات کہی گئی۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا تھا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS