شہریت ترمیمی بل کے خلاف آسام میں طلباء یونین کا احتجاج

0

نئی دہلی:شہری ترمیمی بل کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ آسام میں اسٹوڈنٹ یونین نے مشترکہ احتجاجی مظاہرے کا آغاز کردیا ہے۔ آج صبح پانچ بجے سے ہی طلباء یونین کا احتجاج شروع ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ این ای ایس او نے شہریت ترمیمی بل کے خلاف شام چار بجے تک بند کا اعلان کیا ہے۔ طلباء یونین کے اس احتجاجی مظاہرے کو دیگر اسٹوڈنٹ یونین اور سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ اس احتجاجی مظاہرے کے مد نظر آسام، ارناچل پردیش، میگھیالیہ، میزورم اور تری پورہ میں حفاظتی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔ اس بل سے وہاں کے مقامی لوگوں کو بے حد خطرہ لاحق ہے۔ یہاں شہریت ترمیمی بل کے خلاف مستقل احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ گوہاٹی یونیورسٹی اور ڈبرو گڑھ یونیورسٹی نے ہونے والے امتحانات بھی رد کردیے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS