نربھیا کیس کا ملزم پون تہاڑ جیل منتقل، پھانسی کی تیارئیوں کی ہورہی ہے قیاس آرائی

0

نئی دہلی: حیدر آباد انکاؤنٹر کے بعد یہ قیاس آرائی شروع ہوچکی ہے کہ اب عصمت ریزی اور قتل کے معاملے میں سخت کاروائی کی جائے گی اور جلدی اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔
خبرآرہی ہے کہ نربھیا معاملے میں ملزم پون کو منڈولی جیل سے تہاڑ جیل نمبر 2 میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اور اسی جیل میں ملزم اکچھئے اور مکیش پہلے سے ہی بند ہیں۔ تہاڑ جیل نمبر 4 میں ونیے شرما بند ہے۔ ان سبھی کو مختلف سیل میں رکھا گیا ہے۔ اور ان پر سی سی ٹی وی کے ذریعہ نظر رکھی جارہی ہے۔جیل نمبر 3 میں پھانسی کی تیاریاں بھی ہو رہی ہیں، صاف صفائی کے ساتھ ساتھ پھانسی پر لٹکانے کی مشق بھی کی گئی ہے۔ جیل نمبر 3 میں ہی پھانسی لگانے کا چبوترہ اور تختہ ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS