سپریم کورٹ نے کہا کہ OTT پلیٹ فارم کی اسکریننگ ضروری

0

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے جمعرات کو OTTپلیٹ فارموں کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پلیٹ فارموں پر پورن تک دکھایا جارہا ہے۔ کورٹ نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کی نگرانی کا نظام ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی کورٹ نے سرکار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے ریگولیشن کو لے کر تیار گائڈ لائنس کو بھی پیش کرنے کو کہا۔ ویب سیریز تانڈو کے خلاف جاری جانچ میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف امیجن کی انڈیا ہیڈ اپرنا پروہت کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت کے دوران جسٹس اشوک بھوشن نے کہا ’انٹرنیٹ اور OTTپر سنیما دیکھنا عام ہوگیا ہے۔ اس پر پورنو گرافی تک دکھایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS