منموہن سنگھ نے لی کورونا کی ویکسین

0
Image:Business Standard

نئی دہلی : سابق وزیر اعظم اور کانگریس کے لیڈر منموہن سنگھ اور ان کی اہلیہ گورشرن کور نے آج کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی۔ سابق وزیر اعظم اپنی اہلیہ کے ساتھ ویکسین لگوانے کے لئے دہلی کے ایمس گئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی 2 مارچ کوویکسین کی خوراک لے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی بھارت بائیوٹیک اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے تیار کردہ کورونا ویکسین کوویکسن کے تیسرے مرحلہ کے ٹرائل کے نتائج سامنے آچکے ۔ بھارت بائیوٹیک نے جانکاری دی ہے کہ فیز III میں یہ ویکسین 81 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔ اس ٹرائل میں 25800 افراد کوٹیکہ لگایا گیا ، جو ملک میں اب تک کا سب سے بڑا ٹرائل ہے۔ حکومت نے اس ویکسین کو ہنگامی منظوری دی تھی اور وزیر اعظم مودی نے بھی اس کی ایک خوراک لی ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں اور بہت سارے ماہرین نے سوال اٹھایاتھا کہ تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے اعداد و شمار سامنے آنے سے قبل ہی اس ویکسین کو کیوں منظور ی دی گئی؟ اسی وجہ سے ، بہت سارے لوگ یہ ویکسین لینے سے ہچکچاتے رہے۔ تاہم وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ ویکسین لگواکر ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے میں یہ پیغام دیا کہ یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS