آر ایس ڈبلو ایس: سچن ٹنڈولکر کی کپتانی میں ٹیم انڈیا لیجنڈز دوسری بار چیمپئن

0

نئی دہلی (ایجنسی):روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز ٹی ٹونٹی 2022 فائنل میں سچن ٹنڈولکر کی قیادت میں انڈیا لیجنڈز ٹیم نے رائے پور میں سری لنکا لیجنڈز ٹیم کو 33 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ ٹیم نے یہ ٹائٹل لگاتار دوسری بار جیتا ہے۔ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے انڈیا لیجنڈز کی ٹیم نے وکٹ کیپر بلے باز نمن اوجھا کی سنچری کی مدد سے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 195 رنز بنائے۔ اس کے جواب میں سری لنکا لیجنڈز 18.5 اوورز میں 162 رنز ہی بنا سکی۔

انڈیا لیجنڈز کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کو پہلے ہی اوور میں نووان کولاسیکرا نے آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد سریش رائنا بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور 2 گیندوں پر 4 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ونے کمار بیٹنگ کے لیے آئے اور انہوں نے 21 گیندوں میں 4 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ یوراج سنگھ نے 13 گیندوں میں 19 رنز بنائے۔ عرفان پٹھان نے 11 رنز بنائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS