امریکہ سمندری طوفان سے پرےشان ،27افرادہلاک

0

واشنگٹن(اےجنسیاں) : فلوریڈا میں طاقتور طوفان ’ایان‘نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ
کے مطابق کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے والا طاقتور طوفان ایان اب کیرولائنا کے ساحل جارج ٹاو¿ن پہنچ گیا اور چارلسٹن کے
جزیرے کے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ سیلابی ریلہ چالسٹن کے رہائشی علاقوں سے گزر رہا ہے اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو اپنے ساتھ بہا کر لے
گیا۔ ہزاروں شہریوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا۔قبل ازیں طوفان ایئن کے فلوریڈا کے ساحل ٹکرایا تھا جو امریکا کی تاریخ کا طاقتور
ترین طوفان تھا۔ صرف فلوریڈا میں 27 افراد ہلاک ہوگئے اور 20 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ڈیزاسٹر ماڈلنگ فرم کیرن کلارک اینڈ کمپنی نے
اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طاقتور سمندری طوفان ایئن نے ممکنہ طور پر 100 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ یہ طوفان نقصان کے لحاظ
امریکا کا سب سے مہلک طوفان ثابت ہوا ہے۔تباہ کن طوفان نے فلوریڈا کے سینیبل جزیرے پر درجنوں پرانے مکانات کو تباہ کر دیا جب کہ کثیر المنزلہ نئی
عمارتوں کی نچلی منازل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جگہ جگہ درخت اور بجلی کے کھمبے بکھرے پڑے تھے۔ریسکیو ٹیمیں اور میونسپل ادارے کے اہلکار سیلاب
کے پانی میں گھیرے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ امرےکہ میں تباہ کن سمندری طوفانوں میں شمار کیے جانے والے ایان فی گھنٹہ 240
کلو میٹر کی رفتار سے ریاست سے جا ٹکرایا جس سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے ، نارتھ پورٹ کا علاقہ زیر آب آ گیا۔ساحلی خلیج
میں ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ امریکی نیشنل گارڈ نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔سمندری طوفان سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی
تو اس تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ علاقے کے 25 لاکھ مکینوں کو نقل مکانی کا حکم دیا گیا ہے۔ریاست چھوڑنے والوں نے گاڑیوں کی 16 کلو میٹر لمبی
قطار بنادی۔ مواصلاتی لائنوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے تقریباً 10 ہزار افراد تک رسائی منقطع ہے۔ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔بتایا گیا ہے
کہ متاثرہ علاقے کی صفائی میں مہینوں لگ سکتے ہیں اور املاک کا نقصان 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتا ہے۔دوسری جانب سمندری طوفان نے اپنا رخ
جنوبی کیرولینا کی طرف موڑ لیا، یہاں کیٹیگری 1 کی سطح پر اپنا اثر دکھایا۔چارلسٹن شہر میں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پہنچنے والے سمندری
طوفان میں درخت گر گئے اوربتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان ہفتے کے آخر میں واشنگٹن ڈی سی، میری لینڈ اور ورجینیا کے علاقوں میں موثر ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS