نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین کے بحران کے درمیان روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات کی۔ جمعرات کی رات فون پر 25 منٹ کی بات چیت میں پی ایم مودی نے یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں اور ان کی حفاظت کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ اس کے علاوہ پوتن نے پی ایم مودی کو تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا ہے۔ مودی نے کہا کہ مسئلہ صرف بات چیت کے ذریعہ حل ہوگا۔ انہوں نے فریقین سے مل کر کوششیں کرنے پر بھی زور دیا۔اس سے قبل ہندوستان میں یوکرین کے سفیر آئیگور پولیکھا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات کے پیش نظر ہندوستان، روس- یوکرین کے درمیان کشیدگی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔مسٹر پولیکھا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو مسٹر پوتن (روسی صدر) سے بات کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ ہندوستان کے اچھے تعلقات ہیں، وہاں کے حالات کو کنٹرول کرنے میں ہندوستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.