قابل اعتراض پوسٹ: ’گروپ ایڈمن ذمہ دار نہیں‘

0

ترواننت پورم:وہاٹس ایپ گروپ میں کسی بھی ممبر کی جانب سے قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کیلئے گروپ ایڈمن ذمہ دار نہیں ہوگا۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے آج یہ فیصلہ ایک وہاٹس ایپ گروپ ایڈمنسٹریٹر کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔ عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کے خلاف پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسول آفنسز ایکٹ اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ گروپ کے ممبر کی جانب سے قابل اعتراض پوسٹ کیلئے ایڈمن کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ عدالت نے کہا کہ ایڈمن کو دوسرے ممبران کو ہٹانے کا حق ہے، لیکن اس پر کوئی کنٹرول نہیں ہے کہ کوئی ممبر کیا پوسٹ کر رہا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے خلاف کارروائی کو کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس کوثر ایڈپاگتھ پر مشتمل سنگل بنچ نے فیصلہ سنایااور کہا کہ ممبرکے قابل اعتراض پوسٹ کیلئے ایڈمن کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایاجاسکتا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS