شادی کی عمر پرآر ایس ایس کاموقف سرکارسے مختلف

0

نئی دہلی:راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) ہندوستان میں خواتین کی شادی کی عمر کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے ساتھ نہیں ہے۔ ’جن ستا‘کی رپورٹ کے مطابق اپنے سب سے بڑے فیصلہ ساز ادارے کی سالانہ میٹنگ سے پہلے، سنگھ نے واضح کیا ہے کہ خواتین کے لیے شادی کی عمر سے متعلق مرکز کے مجوزہ قانون سے اس کی رائے مختلف ہے۔ اس کا خیال ہے کہ ایسے مسائل کا فیصلہ معاشرے پر چھوڑ دینا چاہیے۔ آر ایس ایس کے ایک سینئر لیڈر نے کہاکہ فی الحال شادی کے قابل عمر کا مسئلہ بحث چل رہی ہے۔ بہت سی آراء ہیں۔ قبائلی یا دیہی علاقوں میں شادیاں جلدی ہوتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ایسے معاملات میں حکومت کو کتنا دخل دینا چاہیے۔ کچھ چیزیں سماج پر چھوڑ دینی چاہئیں۔یہی نہیں آرایس ایس نے بھی حجاب تنازع پربھی اپنی رائے ظاہر کی اور کہا کہ اس مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ اسے مقامی سطح پر حل کرنا چاہیے تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS