جمی جمی جمی آجا آجا ۔۔۔نہیں رہے بپی لہری

0

بابر علی
ہندی فلموں میں ایسے بہت سے گانے ہیں، جنہیں سن کر پاؤں تھرکنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، لیکن بپی لہری نے کئی ایسے گانے دیے ہیں جن پر دل جھومنے اور پاؤں
تھرکنے پر مجمبور ہوجاتے ہیں۔بپی لہری کی موت سے فلم موسیقی کے ‘پاپ ڈسکو موسیقی’ کے ایک دور کا خاتمہ ہوگیا ۔ اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے اس دور کا آغاز کیا۔بپی لہری نے بنگالی فلموں کے بعد ہندی فلموں میں بطور میوزک ڈائریکٹر 1973 کی فلم ’’ننھا شکاری’ ‘سے ڈیبیو کیا۔ ان کی فلموں میں آپ کی خاطر،ٹوٹے کھیلونے اور لہو کے دو رنگ ایک کے بعد کامیاب ہوتی گئی۔دوسرے ‘آپکی خاطر ‘ میں بپی دا کے گائے ہوئے ایک گانے ‘بمبئی سے آیا میرا ایک دوست، دوست کو سلام کرو، رات کو کھائو پیو دن کو آرام کرو’ اس گانے نے ایسی دھوم مچائی ، جس کی گونج آج تک قائم ہے۔اس گانے نے انہیں موسیقار کے ساتھ ساتھ گلوکار کے طور پر اسٹار بنا دیا۔لیکن بپی دا کی کامیابی کی سب سے بڑی کہانی 1980 کی دہائی میں لکھی گئی جب ‘ڈسکو ڈانسر’ 1982 میں ریلیز ہوئی۔ یہ وہ فلم ہے جس سے بپی لہری کے دور کا آغاز ہوا،اس فلم نے نہ صرف بپی لہری کو کامیابی و مقبولیت کی نئی بلندی عطا کی، فلم کے اداکار متھن چکروتی اس ہی فلم سے بالی ووڈ کے راک اسٹار بن گئے،بپی دا کی طرح متھن بھی تب غریب فلمکاروں کے امیتابھ بچن کہے جانے لگے۔سینکڑوں فلموں کی زبردست کامیابی پانے کے بعد بھی بپی دا اپنے آپ کو یگو سے ہمیشہ دور رہے۔ وہ سب سے پیار اور محبت سے ملتے تھے جس کی وجہ سے وہ کئی سالوں تک ٹی وی کے میوزیکل شو کے جج کے طور پر سب کے پسندیدہ جج بن گئے۔

اپریل 2021 میں کورونا کا شکار ہوئے، کورونا سے صحت یاب ہوئے لیکن ان کی آواز تھوڑی خراب ہو گئی، پھر بھی وہ ٹھیک ہوتے ہی کنسرٹس میں جایا کرتے تھے، ‘انڈین آئیڈل’ اور ‘ساریگاماپا’ جیسے ٹی وی شوز میں ان کا فیصلہ اتنا درست ہوتا تھا کہ انہیں نیائے مورتی کہا جانے لگا ۔گزشتہ برسوں میں بھی بطور گلوکار انہیں جو کامیابی ملی اس کے لے بڑے بڑے گلوکار ترستے ہیں۔ 2011 میں آئی ‘دی ڈرٹی پکچر’ میں شریا گھوشال کے ساتھ گایا ہوا گانا ‘اوہ لا لا’ نے خوب تہلکا مچایا دیا تھا۔
لہری نے 2013 کی فلم ‘گنڈے’ کے گانے ‘تو نے ماری انٹریاں’ میں بھی بپی لہری نے اپنی آواز دی، پھر 2020 میں آئی ‘شبھ منگل ساودھان’ اور ‘باغی-3میں بھی ان کے دو پرانے نغموں کو رکھاگیا۔

2017 کی فلم ‘بدری ناتھ کی دلہنیا’ میں تو ان کی پرانی فلم ‘تھانیدار’ کے گانے ‘تما تمما’ نے پھر سے لے کر ثابت کر دیا کہ بپی لہری کا جادو، ان کا دور ابھی تک برقرار تھا۔ بپی لہری کا بدھ کو ممبئی کے ایک اسپتال میں 69 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ بپی لہری کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ، بیٹا بپا لہری اور بیٹی راما لہری ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS