ہندستان میں 17 ویں روز بھی پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

0
Image:The Financial Express

نئی دہلی: (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پرتیل کی قیمتوں کے فی بیرل 4 فیصد سے زیادہ کی نرمی کے باوجود منگل کے روز پٹرول کی قیمتیں مسلسل 17 ویں روز بھی مستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی مسلسل 18 ویں دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق منگل کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹربرقراررہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
تاہم بین الاقوامی سطح پرتیل کی قیمتوں میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن گراوٹ درج کی گئی۔
پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پرنئی قیمتوں کااطلاق ہر روز صبح 6 بجے سے نافذ ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔
شہر کا نام —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ——— 101.84 ——89.87
ممبئی———107.83 ——97.45
چینئی ——— 102.49—— 94.39
کولکاتہ —— 102.08 —— 93.02

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS