ٹوکیو اولمپک :نشانہ بازوں نے پھر مایوس کیا

0
Sportslumo

ٹوکیو (یو این آئی) ہندوستان کے نشانے بازوں کی ایک اور مایوس کن کارکردگی پیر کے روز دیکھنے میں آئی۔ ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر اور تجربہ کار سنجیو راجپوت مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن کے فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔ایشوریا 39 نشانے بازوں میں سے 21 ویں اور راجپوت 32 ویں پوزیشن پر رہتے ہوئے کوالیفکیشن دوڑ سے باہر ہوگئے ۔ ریو اولمپکس کی طرح اس بار بھی ہندوستانی شوٹرز کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑے گا۔ ایشوریا پرتاپ سنگھ تومراور سنجیو راجپوت نے مردوں کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایونٹ کے کوالیفیکیشن راؤنڈ میں حصہ لیا۔ اساکا شوٹنگ رینج میں منعقدہ اس میچ میں ایشوریا نے نیلینگ پوزیشن میں 397،پرون پوزیشن میں 391 اور اسٹینڈنگ پوزیشن میں 379 پوائنٹس سمیت کل 1167 پوائنٹ جمع کئے ۔ کل 39 شوٹرز میں سے 21 ویں نمبر پر رہنے کے بعد ایشوریہ فائنل میں جگہ بنانے کی دوڑ سے باہر ہو گئے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS