ٹوکیو اولمپک: ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے تاریخ رقم کی

0
news18.com

ٹوکیو (یواین آئی) : ہندوستان کی خاتون ہاکی ٹیم نے نئی پہلی بار اولمپک کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرکے تاریخ رقم کرڈالی۔ تین بار کی چمپئن آسٹریلیا کو سخت مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دے کر ٹیم نے آخری چار میں جگہ بنائی جہاں اس کا سامنا اب ارجنٹینا سے ہوگا۔
ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے اپنے زبردست دفاع کی بدولت آج آسٹریلیا کے خلاف ایک۔صفر سے تاریخی جیت درج کرتے ہوئے ٹوکیو اولمپک کے سیمی فائنل میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
ہندوستانی ٹیم نے کوارٹرفائنل میں عالمی چمپئن آسٹریلیا پر مقابلے کے پہلے تینوں کوارٹر میں دبدبہ قائم رکھتے ہوئے ایک۔صفر سے شکست دی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے پہلی مرتبہ اولمپک ہاکی کے سیمی فائنل تک کا سفر طے کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اس قبل ہندوستانی ٹیم نے لیگ مقابلے کے دوران آئرلینڈ کے خلاف ملے سبھی 14 پنالٹی کارنر ضائع کردیئے تھے لیکن آج پہلے ہی پنالٹی کارنر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طلائی کی مضبوط دعویدار ٹیم کے خلاف شاندار جیت درج کی۔
ہندوستان نے کھیل کے پہلے کوارٹرفائنل سے ہی حریف ٹیم پر دبدبہ قائم رکھا۔ ہندوستان کی گرجیت کور نے اس پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا تھا جو آخر میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔
پہلے ، دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں ، فاتح ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی حملے کا اچھا جواب دیا اور زیادہ تر وقت گیند اپنے قبضے میں رکھی۔
ہندوستانی خواتین کی ٹیم پہلی بار اولمپکس کے سیمی فائنل میں داخل ہوئی۔ یہ ہندوستانی ٹیم کا تیسرا اولمپکس ہے ۔ اس سے قبل ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے 1980 کے ماسکو اولمپکس اور 2016 کے ریو اولمپکس میں حصہ لیا تھا۔
ہندوستان نے اگرچہ لیگ راؤنڈ کے اپنے پہلے تینوں مقابلے جس بے دم کھیل سے گنوائے تھے اس سے اس کے بڑے سے بڑے مداح نے بھی ٹیم کے ناک آوٹ دور میں ڈاخلے کی امید نہیں کی تھی۔ لیکن اسی لیگ کے آخری دو میچوں میں ، اس نے نہ صرف آئرلینڈ اور پھر جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنائی ، بلکہ 1988 ، 1996 اور 2000 کے اولمپک فاتحین کو اعزاز دے کر اپنے ناقدین کو منہ توڑ جواب بھی دیا۔فاتح ٹیم کے شاندار دفاع کی بھی تعریف کرنی ہوگی جس نے آسٹریلیا کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔ شکست خوردہ ٹیم کو آٹھ شارٹ کارنر ملے لیکن وہ ان میں سے کسی کا بھی فائدہ نہیں اٹھا سکی۔
اس سے قبل اتوار کو ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے برطانیہ کو تین۔ایک سے شکست دے کر 49 سال بعد اولمپک گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS