پٹرول کے دام 30 پیسے بڑھ کر نئی سطح پر، ڈیزل کی قیمت مستحکم

0
Image: India Tv News

نئی دہلی: (یو این آئی) ایک دن کی خاموشی کے بعد سنیچر کو گھریلو سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے راجدھانی دلی سمیت ملک کے زیادہ تر حصوں میں اس کی قیمت ئے سطح پر پہنچ گئی جبکہ ڈیزل کے داموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
جمعرات کو پٹرول 35 پیسے فی لیٹر کے اضافے کے ساتے نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا اور ڈیزل 15 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔
دہلی میں ہفتے کے روز اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 101.84 روپے اور ممبئی میں اس کی قیمت 107.83 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ہفتے کے روز پیٹرول میں 30 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح رہیں۔
شہر کا نام —— پیٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 101.84 —————— 89.87
ممبئی ۔————— 107.83 —————— 97.45
چنئی —————- 102.49 -—————– 94.39
کولکاتا ———— 102.08 —————— 93.02

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS