ہندوستان میں کورونا وائرس: بازیابی کی شرح بڑھ کر 97.31 فیصد

0

نئی دہلی : (یو این آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 38،079 نئے کیسز درج ہوئے ہیں جب کہ اس انفیکشن سے بازیاب ہونے والے افراد کی زیادہ تعداد بڑھ کر 97.31 فیصد ہوگئی ہے۔ .
دریں اثنا جمعہ کو 42 لاکھ 12 ہزار 557 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 39 کروڑ 96 لاکھ 95 ہزار 879 افراد کو ویکسینیشن کیا جا چکا ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38،079 نئے کیسز درج ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 10 لاکھ 64 ہزار 908 ہوگئی ہے۔ اس دوران 43 ہزار 916 مریض اس وبا کو شکست دے چکے جس کے بعد بازیاب افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ دو لاکھ 27 ہزار 792 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز 6397 گھٹ کر چار لاکھ 24 ہزار 25 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 560 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 13 ہزار 91 ہوگئی۔

ملک میں فعال کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.36 فیصد، بازیابی کی شرح 97.31 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات میں 5858 گھٹ کر104647 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 13452 مریضوں کی بازیابی کے بعد کورونا سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 5965644 ہوگئی جبکہ 167 مریضوں کی موت ہوجانے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 126727 ہوگئی ہے۔
کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2923 فعال معاملات بڑھ کر 122436 ہوگئے ہیں اور 10697 مریضوں کی بازیابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2993242 ہوگئی ہے جبکہ 130 مریضوں کی موت ہوجانے کی وجہ سے اموات کی تعداد 15155 ہوگئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال واقعات 984 گھٹ کر 31422 رہ گئے ہیں۔ وہیں مزید 42 مریضوں کے فوت ہوجانے سے اموات کی تعداد 36079 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 2812869 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
تامل ناڈو میں فعال کیسزمیں 720 معاملات گھٹ کر یہ تعداد 29230 رہ گئی اور 46 مزید مریض فوت ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 33،652 ہوگئی ہے وہیں 2468236 مریض اس انفیکشن سے نجات پا چکے ہیں۔
آندھرا پردیش میں فعال معاملات 24854 رہ گئے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 1896499 ہوگئی ہے جبکہ 13097 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں ۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملات میں 153 کی کمی واقع ہو کر 13،484 ہوگئی ہے اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 17980 افراد موت کا شکار ہوئے ۔ ریاست میں اب تک 1485017 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
تلنگانہ میں فعال کیسز میں 73 گھٹ کر 10028 ہوگئے جبکہ اب تک 3751 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 621541 افراد اس وبا سے بازیاب ہوئے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے سرگرم معاملات میں 49 کم ہو کر 3967 پر آگئے ہیں۔ اسی کے ساتھ 982003 افراد کورونا سے ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13492 ہے۔

پنجاب میں فعال کیسز94 گھٹ کر 1238 پر آگئے ہیں اور انفیکشن سے بازیاب ہونے والے افراد کی تعداد 580677 ہوگئی ہے جبکہ 16215 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
گجرات میں فعال معاملات میں 31 کم ہوئے اور اب یہ تعداد 606 رہ گئی ہے۔ اب تک 10074 افراد کی موت ہوچکی ہے ، جبکہ 813743 مریض انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS