پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

0
qz.com

نئی دہلی : (یو این آئی) ملک میں پٹرول کی قیمتیں آج مسلسل ساتویں روز ریکارڈ بلند ترین سطح پرمستحکم رہیں ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل نویں روز بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ہفتہ کے روز دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہوتی ہیں۔
شہر پیٹرول ڈیزل
دہلی ————— 101.84 —————— 89.87
ممبئی ۔———— 107.83 —————— 97.45
چنئی ————— 102.49 -—————– 94.39
کولکتہ ———— 102.08 —————— 93.02

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS