پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں مستحکم

0
qz.com

نئی دہلی : (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اضافے کے باوجود اتوار کو ملک میں پٹرول کی قیمتیں مسلسل 15 ویں دن مستحکم رہیں ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مسلسل 16 ویں دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کےمطابق اتوار کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
تاہم بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں تیزی برقراررہی ۔ امریکہ کے تیل کے ذخائر میں کمی آنے کے بعد سے اس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے لاگو کی جاتی ہیں ۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :

شہر —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ————— 101.84 —————— 89.87۔
ممبئی -———— 107.83 —————— 97.45
چنئی 102.49 -—————- 94.39
کولکتہ ———— 102.08 —————— 93.02

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS