پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

0
qz.com

نئی دہلی : (یو این آئی) ملک میں پٹرول کی قیمتیں آج مسلسل 12 ویں دن بلند ترین سطح پر مستحکم رہیں ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مسلسل 13 ویں دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعرات کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔
تاہم بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی برقرار ہے ۔ امریکہ کے تیل کے ذخائر میں کمی آنے کے بعد سے اس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پرروزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہوتی ہیں ۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :
شہر پٹرول ڈیزل

دہلی ————— 101.84 —————— 89.87
ممبئی ۔————— 107.83 —————— 97.45

چنئی —————- 102.49 -—————– 94.39

کولکتہ ———— 102.08 —————— 93.02

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS