پی وی سندھو نے نگیان یی چیونگ کو دی شکست دی،پری کورٹر فائنل میں داخل

0
Image: mykhel

ٹوکیو (ایجنسیاں) : گزشتہ عالمی چمپئن ہندوستان کی پی وی سندھو نے بدھ کو یہاں گروپ جے میں ہانگ کانگ کی نگیان یی چیونگ کو شکست دے کر ٹوکیو اولمپک کی خاتون سنگلز بیڈ منٹن مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ لیا۔ ریو اولمپک کے طلائی تمغہ فاتح سندھو نے دنیا کی 34 ویں نمبر کی کھلاڑی نگیان یی چیونگ کو 35 منٹ چلے مقابلے میں 21-9 21,-16 سے شکست دے کر گروپ میں اول مقام حاصل کرلیا۔ پی وی سندھو کی نگیان یی چیونگ کے خلاف چھٹے مقابلے میں یہ چھٹی جیت ہے۔ دنیا کی ساتویں نمبر کی کھلاڑی پی وی سندھو پری کوارٹر فائنل میں گروپ آئی میں اول مقام پر رہنے والی ڈنمارک کی دنیا کی 12 ویں نمبر کی کھلاڑی میا بلچفیلٹ سے مد مقابل ہوں گی۔ پی وی سندھو کا بلچفیلٹ کے خلاف جیت- شکست کا ریکارڈ 1-4 ہے۔ ڈنمارک کی کھلاڑی نے پی وی سندھو کے خلاف واحد جیت اس سال تھائی لینڈ اوپن میں درج کی تھی۔
حیدرآباد کے چھٹے سیڈ کھلاڑی پی وی سندھو نے اپنے پہلے میچ میں اسرائیک کی سینیا پولیکا پورووا کو شکست دی تھی۔ پی وی سندھو نے اپنے شاٹ اور رفتار میں تبدیلی لانے کی قابلیت سے نگیان یی چیونگ کو پورے کورٹ پر دوڑا کر پریشان کیا۔ نگیان یی چیونگ نے اپنے کراس کورٹ ریٹرن سے کچھ پوائنٹ حاصل کئے، لیکن ہانگ کانگ کی کھلاڑی نے کافی آسان غلطیاں کی جس سے وہ سندھو پر دباو بنانے میں ناکام رہی۔ پی وی سندھو نے اچھی شروعات کرتے ہوئے اسکور 2-6 کیا اور پھر 3-10 کی سبقت حاصل کی۔ وہ بریک کے وقت 5-11 سے آگے تھی۔ بریک کے بعد پی وی سندھو نے دبدبہ بناتے ہوئے اپنی سبقت کو 9-20 کیا اور چیونگ کے نیٹ پر شاٹ مارنے کے ساتھ پہلا گیم جیت لیا۔
نگیان یی چیونگ نے دوسرے گیم میں بہتر کھیل دکھایا۔ انہوں نے سندھو کو ریلی میں الجھایا اور دونوں کھلاڑی 8-8 سے برابر چل رہی تھیں۔ سندھو نے اس دوران چیونگ کے شاٹ کو سمجھنے میں بھی غلطی کی اور باہر شاٹ مارکر بریک کے وقت ہانگ کانگ کی کھلاڑی کو ایک پوائنٹ کی سبقت دے دی۔ چیونگ نے دباو ڈالنے کی کوشش کی، لیکن سندھو نے دمدار اسمیش اور بہتر شاٹ کے ساتھ 14-19 کی سبقت بنا لی۔ پی وی سندھو کو 6 میچ پوائنٹ ملے۔ انہوں نے ایک شاٹ باہر مارا اور ایک نیٹ پر الجھایا، لیکن پھر اسمیش کے ساتھ میچ جیت لیا۔ بی سائی پرنیت گروپ ڈی کے اپنے دوسرے اور آخری مرد سنگلز میچ میں آج نیدر لینڈ کے ایم کالجوو سے مد مقابل ہوں گی۔ منگل کو چراغ شیٹی اور ساتوکسائی راج رنکی ریڈی کی مرد سنگلز جوڑی گروپ اے میں بین لین اور سین وینڈی کی انگلینڈ کی جوڑی کو شکست دے کر تین میں سے دو مقابلے جیتنے کے باوجود کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS