پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

0
qz.com

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں پٹرول کی قیمتیں آج مسلسل آٹھویں روز ریکارڈ بلند ترین سطح پر مستحکم رہیں ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مسلسل دسویں دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کے روز دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا ۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہیں ۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :

شہر —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ————— 101.84 —————— 89.87
ممبئی ۔————— 107.83 —————— 97.45
چنئی —————- 102.49 -—————– 94.39
کولکتہ ———— 102.08 —————— 93.02

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS