پولیس اہلکار کی کووڈ-19 ڈیوٹی کے دوران موت،50لاکھ روپے امداد کا اعلان: سی ایم تمل ناڈو

0

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ پلانیسوامی نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ڈیوٹی کررہے ایک پولیس اہلکار کے حادثہ میں ہلاک 
ہوجانے پر متاثرہ خاندان کو 50لاکھ روپے امدادی رقم اور سرکاری نوکری دینے کا جمعہ کو اعلان کیا۔ پلانیسوامی نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے جوجوواڑی چیک پوسٹ پرتعینات ہیڈ کانسٹیبل کو کل شام چنئی سے احمدآباد 
جا رہی ایک کنٹینر لاری نے ٹکر ماردی تھی۔ ہیڈ کانسٹیبل کرشنا گری ضلع کے ہوسور تھانہ میں ملازم تھے۔ 
انہوں نے کہا کہ حادثہ میں ہیڈ کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے تھے جس سے موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔ 
وزیراعلیٰ نے ہیڈ کانسٹیبل کی موت پرسخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان کو 50لاکھ روپے کی امدادی رقم اور تعلیمی صلاحیت کی بنیاد پر خاندان کے 
ایک ممبر کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS