ملک میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 60 ہزار کے قریب

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2680 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ہندوستان میں متاثرین کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے ۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے آج صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس سے اب تک 59662 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1981 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ وہیں اب تک 1787 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا ہے ۔

ملک میں کورونا سے سب سے زائد مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑتی جا رہی ہے ۔ مہاراشٹر میں 19063 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 731 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، وہیں 3470 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
كووڈ -19 سے متاثر ہونے کی معاملے میں ملک کی مغربی ریاست گجرات دوسرے مقام پر ہے ۔ گجرات میں اب تک 7402 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 449 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ وہیں 1872 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔ قومی دارالحکومت دہلی کے حالات بھی تشویشناک ہے۔  یہاں اس سے اب تک 6318 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 68 افراد کی موت یو چکی ہے ۔ وہیں 2020 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS