روپیہ 18 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 75.54 روپے فی ڈالر

0

ممبئی: دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے ڈالر میں نرمی رہنے سے انٹر بینکنگ منی مارکیٹ میں جمعہ کے روز روپیہ 18 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 75.54 روپے فی ڈالر پر پہنچ گیا۔ ہندوستانی کرنسی گزشتہ کاروباری دن 9 پیسے کمزور ہوکر 75.72 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔
روپے میں آج شروع سے ہی تیزی رہی۔ یہ 36 پیسے کی برتری کے ساتھ 75.36 روپے فی ڈالر پر کھلا۔  دنیا کی چھ دیگر اہم کرنسیوں کی باسکٹ میں ڈالر انڈیکس
میں کمی رہنے سے حمایت پاکر ہندوستانی کرنسی کاروبار کے دوران 75.27 روپے فی ڈالر تک مضبوط ہوئی۔ بین الاقوامی بازار میں کچے تیل کی قیمتوں میں تیزی سے روپے کی برتری بعد میں کچھ کم ہوئی۔ کاروبار کے ختم ہونے سے پہلے 75.59 روپے فی ڈالر کے دن کی نچلی سطح پر پہنچنے کے بعد آخر میں گزشتہ روز کے مقابلے 18 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 75.54 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔ گھریلو شیئر بازاروں میں تیزی رہنے سے بھی روپیہ کو حمایت ملی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS