کیرالہ میں آپسی لڑائی میں ہاتھی کی موت

0

ملپورم: کیرالہ کے ضلع فلکڑ میں ایک حاملہ ہتھنی کے دھماکہ خیز مواد سے بھرا انناس کھاکر دردناک موت ہونے کے بعد پیر کو کروورمکونڈو کے 
ارتھلاکنو میں چوٹ لگنے سے ایک اور ہاتھی کی موت ہوگئی۔ 
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے بتایا کہ مردہ ہاتھی کے جسم پر ہونے والے زخموں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہاتھیوں کے ہجوم کے مابین لڑائی میں اس کی موت 
ہوئی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارتھلاکنو میں مردہ پائے گئے ہاتھی کے جسم پر چوٹ کے نشان بتاتے ہیں کہ ہاتھیوں کے ہجوم کے مابین لڑائی ہوئی تھی جس میں اسے چوٹ لگی 
تھی اور اس کی موت ہوگئی۔ ہاتھی کے عضو تناسل ، زبان اور پیٹ پر شدید چوٹیں تھیں۔ جانوروں کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ چوٹ انسانوں نے نہیں بلکہ ہاتھیوں کے 
مابین باہمی لڑائی کی وجہ سے آئی ہیں۔
 جانوروں کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موت کی وجوہات کی تحقیقات کے لئے ہاتھی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرے گی۔
 واضح رہے کہ اس سے قبل ، ایک ہتھنی کو پٹاخوں سے بھرا ہوا انناس کھلایا گیا تھا، جو اس کے منہ میں پھٹ پڑا تھا۔ قریب ایک ہفتہ بعد، 27 مئی کو ویلیارندی میں اس 
ہتھنی کی لاش ملی تھی۔ 
جنگلی سوروں کو مارنے کے لئے، لوگ اکثر پھلوں میں پٹاخے بھر کے رکتھے ہیں۔ ہتھنی کی موت کے معالے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS