اومیکرون : بین الاقوامی مسافروں کیلئے سخت ہدایات

0
indiatoday.in

نئی دہلی(یو این آئی) مرکزی حکومت نے کووڈ کی نئی قسم ’اومیکرون‘ کے پیش نظرتمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ ضابطوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی مسافروں کی کڑی نگرانی کی جانی چاہئے ۔مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے جمعہ کے روز ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں اور ہیلتھ سکریٹریوں کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا کہ کووڈ کا انفیکشن پھیلنے کے آثار ہیں ، اس لیے اضافی احتیاطی تدابیراختیارکرنی چاہئیں ۔ خطرے والے اوردوسرے ممالک سے آنے والے افراد کی کڑی نگرانی کی جانی چاہیے۔ شہری ہوابازی کی وزارت کے ‘ایئر سویدھا’ پورٹل تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متعلقہ حکام کورسائی دی گئی ہے ۔ اس پر متعلقہ علاقوں میں پہنچنے والے مسافروں کے بارے میں معلومات دستیاب ہے۔ اس کے ذریعے مسافروں کے انتظامات میں مدد ملے گی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں کو کووڈ انفیکشن کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام تیاریاں کی جانی چاہئے ۔ مقامی سطح پرآکسیجن، ادویات اور بھرتی کے معقول انتظامات ہونے چاہئے ۔ مسلسل نگرانی انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کرتی ہے۔
متاثرپائے جانے پرمتعلقہ شخص کے رابطے میں آنے والوں کو 72 گھنٹوں کے اندر تلاش کیا جانا چاہیے اور کووڈ کے ضابطوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جانا چاہیے ۔ متاثرہ افراد کے نمونے جینوم سیکونسنگ کے لیے بھیجے جانے چاہئے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS