بی سی سی آئی کی لسٹ میں مہندر سنگھ دھونی کا نام شامل نہیں 

0

ہندوستانی کرکٹ کنڑول بورڈ (بی سی سی آئی)نے سالانہ کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اس لسٹ میں سب سے چوکانے والی بات یہ ہے کہ اس میں مہندر سنگھ دھونی کا نام شامل نہیں ہے۔ پچھلے سال تک دھونی کا نام 5کروڑ والے گریڈ اے میں شامل تھا۔ دھونی نے جولائی 2019کے بعد سے کوئی بین الاقوامی کرکٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔ ایسے میں ان کے کریئر پر ایک بار پھر سوال آٹھنے لگے ہیں۔ شائقین کی جانب سے سوال کیا جارہاہے کہ کیا مہندرسنگھ دھونی کا کرئیر ختم ہوگیا ہے ؟
دھونی کا ایگری مینٹ نہیں ہونا حیران کن بات ہے کیوں کہ 9-10جولائی کو بین الاقوامی سیمی فائنل کے بعد سے انہوں نے کوئی بھی میچ نہیں کھیلا ہے ۔ وہ کرکٹ سے دور ہیں اور اپنے مستقبل کے بارے میں کچھ خلاصہ بھی نہیں کررہے ہیں۔ روی شاشتری نے حال ہی میں کہا  تھا کہ دھونی جلدہی ون ڈے کرکٹ کو الوداع کہ سکتے ہیں۔ تاکہ آئی پی ایل میں اچھا مظاہرہ کرکے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ کے لئے دعویٰ پختہ کرسکے۔
بی سی سی آئی نے جمعرات کو اپنا سالانہ معاہدہ کا اعلان کیا جو اکتوبر 2019سے ستمبر 2020تک جاری رہے گا۔ اس لسٹ میں ان سبھی 27کھلاڑیوں کے نام ہے جو ٹیم انڈیا کے لئے ہر طرح کے فارمیٹ میں کھیلتے ہیں۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری لسٹ میں گریڈ اے پلس میں تین کھلاڑی شامل ہیں۔ جن کو سالانہ 7کروڑ روپے ملے گا۔ کپتان کوہلی، نائب کپتان روہت شرما اور تیز گیند باز جسپریت بمرا گریڈ اے میں شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS