رشوت لیتے دہلی پولیس کے سب انسکپٹر کو سی بی آئی نے گرفتار کیا

0

نئی دہلی: سی بی آئی ذرائع نے بتایاکہ جانچ ایجنسی نےایک شکایت کی بنیاد پر کنجھاوالا پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر منجیت چھلر کو60ہزار روپئے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاہے۔ جانچ ایجنسی نے ایک شکایت کی بنیاد پر اس انسکپٹر کے خلاف معاملہ درج کیاتھا۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایاتھا کہ ایس آئی چھلر نے ایک زمین تنازعہ میں اس کےخلاف معاملہ درج کرنے کی دھمکی دی تھی ۔اس نےاس سےبچنے کےلیے رشویت کے طورپر ایک لاکھ روپئے مانگے تھے،لیکن بعد میں 80ہزار روپئے پر بات طے ہوئی تھی ۔ جانچ ایجنسی نے  ملزم کی رہائش گاہ پرچھاپے بھی مارے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS