سنچری سے چوکے کانوے،چنئی نے دہلی کو 91رنوں سے ہرایا

0

ممبئی (یو این آئی) : سلامی بلے باز ڈیون کانوے (87)اپنی سنچری کے قریب پہنچ کر چوک گئے لیکن ان کی شاندار اننگزاور ساتھی جوڑی دار ریتوراج گائیکواڈ (41)کے ساتھ 110رنز کی اوپننگ ساجھے داری اور معین علی (13رنز پر 3 وکٹ)کی خطرناک گیند بازی کی مدد سے چنئی سپر کنگس نے دہلی کیپیٹل کو اتوار کو آئی پی ایل مقابلے میں 91رنز سے کراری شکست دے دی۔ چنئی نے 20اوو ر میں 6 وکٹ پر 208رنز کا مضبوط اسکور بنایا اور دہلی کو 17.4اوور میں 117رنز پر تھام لیا۔چنئی کی 11میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے جبکہ دہلی کو 11میچوں میں چھٹی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔چنئی نے اس طرح اس سیشن کے رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی جیت حاصل کی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی کو اس کے اوپنرز نے شاندار سنچری دی۔ گائیکواڑ 33گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ کونوے نے پھر شیوم دوبے کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 59رنز جوڑے ۔ کونوے نے 49گیندوں میں 7 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 87رنز بنائے اور وہ خلیل احمد کی گیند پر وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شیوم دوبے 19گیندوں میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 31رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
کپتان مہندر سنگھ دھونی نے صرف 8 گیندوں میں ایک چوکے اور 2چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 21رنز بنائے اور چنئی کو چوتھی بار 200سے آگے لے گئے ۔ امباتی رائیڈو پانچ اور معین علی نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ رابن اتھپا کا کھاتہ بھی نہیں کھلا تھا۔دہلی کے لیے اینریک نورٹجے نے 42رن پر تین اور خلیل نے 28رن پر 2 وکٹ لیے ۔ہدف کے تعاقب میں دہلی نے اچھی شروعات کی اور ایک موقع پر دہلی کا اسکور آٹھویں اوور میں 2 وکٹ پر 72رنز تھا لیکن آف اسپنر معین علی نے پھر مہلک اسپیل کے ساتھ 2 اووروں میں 3 وکٹ لے کر دہلی کی کمر توڑ دی۔ دہلی نے 45رنز جوڑ کر اپنے آخری 8 وکٹ گنوا دیے ۔
معین نے مچل مارش، رشبھ پنت اور ریپل پٹیل کی وکٹیں لیں۔ مارش نے سب سے زیادہ 25رنز بنائے ۔ شاردول ٹھاکر نے 24رنز بنائے ۔ دہلی ان جھٹکوں کے بعد سنبھل نہیں سکی اور 117رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ڈوین براوو نے اننگز کے 18ویں اوور میں یکے بعد دیگرے گیندوں پر ٹھاکر اور خلیل احمد کی وکٹیں لے کر چنئی کیمپ کو خوشیوں سے بھر دیا۔ مکیش چودھری، سمرجیت سنگھ اور براوو نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔209رنز کے ہدف کے تعاقب میں دہلی کی ٹیم کی اوپننگ جوڑی جلد ہی پویلین لوٹ گئی۔ مارش اور پنت نے پھر واپسی کی، لیکن معین علی کے اسپیل نے چنئی کو کھیل میں واپس لایا، پہلے مارش کے پویلین میں، اس کے بعد پنت کی وکٹ نے دہلی کو بیک فٹ پر ڈال دیا۔ مکیش چودھری نے پاول کو پویلین لوٹا کر درست کام کیا۔ پنت نے 11گیندوں میں 21رن بنائے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS