کیکسیس ڈو سول (یو این آئی) :پریاشا دیشمکھ اور دھنوش سریکانت کی مکسڈ ڈبلز جوڑی نے کیکسیس ڈو سول میں جاری ڈیف اولمپکس کے 6 ویں دن 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں پہلا مقام حاصل کرکے ہندوستان کے لیے چوتھا طلائی تمغہ جیت لیا۔414 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائی کرنے والی پریاشا-دھنوش جوڑی نے ہفتے کے روز جرمنی کے سیباسٹین ہرمانی اور سبرینا ایکرٹ کو16-10 سے ہرا کر طلائی تمغہ جیتا۔ دھنوش کا یہ دوسرا گولڈ میڈل ہے ۔ اس سے قبل دھنوش نے بھی10 میٹر ایئر رائفل مردوں کے مقابلے میں247.5 کے عالمی ریکارڈ اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا ہے ۔ ہندوستان نے اب تک شوٹنگ میں پانچ (تین گولڈ اور دو کانسی) اور بیڈمنٹن میں ایک گولڈ میڈل جیتا ہے ۔ کل چھ تمغوں کے ساتھ، ہندوستان تمغوں کی تعداد میں چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے ۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.