ایمیزون سے اونے پونے داموں میں سامان خریدنا چاہتے ہیں، اگر ہاں تو یہ خبر پڑھ لیں

0
Image: Viral Report

نئی دہلی (ایجنسی):اگر آپ آن لائن شاپنگ کرتے ہیں تو یہ آپ کے لیے مفید خبر ہوسکتی ہے۔ ہم آپ کو سستی آن لائن شاپنگ کے لیے ایک’خفیہ ویب سائٹ‘کے بارے میں بتا رہے ہیں،جہاں آپ آدھی سے بھی کم قیمت پر سامان خرید سکتے ہیں۔

جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں ای کامرس کمپنی ایمیزون ویئر ہاؤس (ایمیزون) کی۔ جہاں آپ کو 7 ہزار مصنوعات صرف 2 ہزارروپے میں ملیں گی۔ دراصل ایمیزون کی خفیہ ویب سائٹ پر آپ کم قیمت پر ریٹرن پروڈکٹس یا ہلکے سے خراب مصنوعات خرید سکتے ہیں۔مارٹن لیوس کی ایک ویب سائٹ کے مطابق صارفین ایمیزون ویئر ہاؤس پر7-8 ہزار روپے بچا سکتے ہیں۔ پریشر واشر ، جس کی بیشتر بڑی ویب سائٹس پر قیمت 20 ہزار روپے سے زیادہ ہے ، لیکن وہی چیز ایمیزون گودام پر صرف 13 ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔ یہی نہیں،یہاں ڈیلونگھی نیسکاف ڈولس گسٹو پکولو ایکس ایس پوڈ کیپسول کافی مشین کی قیمت صرف 2 روپے ہے۔ جبکہ دوسری ویب سائٹس پر اس کی قیمت تقریبا 5 سے 7 ہزار روپے ہے۔

moneysavirngexpert.com کے مطابق ایک صارف نے یہ تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار میں ایمیزون کے گودام پر پریشر واشر خریدنے گیا تھا۔اس پروڈکٹ کی قیمت زیادہ تر بڑی ویب سائٹس پر 20 ہزار روپے سے زیادہ تھی۔ لیکن مجھے وہی چیز ایمیزون گودام پر صرف 13 ہزار روپے میں ملی۔ مجھے یہ سودا بہت پسند آیا جس کے بعد میں نے یہاں سے خریداری شروع کی۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ خفیہ ویب سائٹ استعمال کرنے والوں کو بھی ایمیزون جیسی کسٹمرسروس ملتی ہے۔ اس کے علاوہ صارفین یہاں سے خریدی گئی مصنوعات کو ایمیزون کی واپسی کی پالیسی کے تحت واپس بھی کر سکتے ہیں۔ یعنی اگر آپ اپنی خریداری سے خوش نہیں ہیں،آپ کو پروڈکٹ پسند نہیں ہے تو آپ 30 دن کے اندر وہ پروڈکٹ واپس کر سکتے ہیں اور پوری رقم واپس لے سکتے ہیں۔ ایمزون اس خفیہ ویب سائٹ کے بارے میں کہتا ہے کہ یہاں ہر شے کی فعالیت اور جغرافیائی محل وقوع ٹیسٹ کیا جاتا ہے. تب ہی مصنوعات کی درجہ بندی اور فروخت ہوتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایمیزون گودام میں 40 ہزار سے زائد اشیاء اسٹاک میں ہیںجنہیں صارفین کم قیمت پر خرید سکتے ہیں۔ صارفین کو یہاں تقریبا 34 سیکشن ملیں گے۔ ان میں کمپیوٹر اور لوازمات ، گھر اور کچن ، کھلونے، ویڈیو گیمز ،الیکٹرانکس اور تصاویر، وغیرہ شامل ہے۔ یعنی یہاں سے آپ اپنا پسندیدہ سامان سستے داموں خرید سکیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS