ٹی۔20 ورلڈ کپ میں اسپن بولرز کی بڑی ذمہ داری ہوگی: راشد

0
Image: Times of India

دوبئی،(یو این آئی) افغانستان کے اسٹرائیک لیگ اسپن بولر راشد خان کو یقین ہے کہ ٹی۔20 ورلڈ کپ میں بھی اسپن بولرز کا غلبہ ہوگا۔ راشد اپنے ملک کے لیے دوسرا ٹی۔20 ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں ، ‘دی کرکٹ منتھلی’ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تینوں مقامات پر پچیں اسپن بولرز کے لیے موزوں ہوں گی۔
راشد نے بتایاکہ “حالات ہمیشہ اسپنرز کے لیے سازگار ہوتے ہیں اور میرے خیال میں یہ اسپنرز کا ورلڈ کپ ہوگا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وکٹیں کیسے بنتی ہیں کیونکہ یہ ہمیشہ اسپن بولرز کے لیے سازگار ہوتا ہے۔ اسپنرز کا کردار اس ورلڈ کپ میں بہت اہم ہوگا۔ جیسا کہ ہم نے آئی پی ایل میں دیکھا ، ہر بار اسپنرز ٹیم کو واپس لا رہے تھے۔میرے خیال میں یہی تصویر اس ورلڈ کپ میں ہوگی، صرف ٹیم کے بہترین اسپنرز ہی ہمارے ملک کو میچ میں واپس لائیں گے یا جیت دلائیں گے۔
اگرچہ راشد کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے رہی تھی، لیکن راشد کا گیند کے ساتھ اچھا مظاہرہ رہا تھا۔ راشد یوزویندر چہل اور ورون چکرورتی کے ساتھ مشترکہ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے (18) تھے۔ آئی پی ایل 2020 میں بھی چہل اور راشد دونوں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں ٹاپ 10 میں تھے۔
اگر ہم متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے دونوں سیزن پر نظر ڈالیں تو یہ بات واضح ہے کہ یہاں اسپن بولرز کا غلبہ ہے۔ دوبئی میں کل وکٹوں میں اسپنرز کا حصہ 30.8 فیصد ، شارجہ میں 31.1 فیصد اور ابو ظہبی میں کل وکٹوں کا 32.1 فیصد رہا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS